پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائد

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیم پر مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں 2 بچوں نےخودکشی کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثا نے گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بندکرنےکےحوالےسے خط ارسال کیا تھا۔

قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہور کے 3نوجوانوں کی خودکشی کے بعد ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی آئی پیز کو پاکستان میں بلاک کیا جائے تاکہ بچے گیم نہ کھیل سکیں.