5 جولائی سے 11 جولائی تک مون سون

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp

5 جولائی سے 11 جولائی تک ایک مون سون کا طاقت ور سلسلہ پاکستان کے تمام مون سون زون کو متاثر کرے گا-

مغربی سسٹم اور بحرہ بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اشتراک سے پنجاب کے پی کے کشمیر میں موسلادھار بارش دے گا- دوسری طرف جنوبی سندھ مشرقی سندھ میں ہوا کے کم دباو سے براہراست موسلادھار بارشوں کا امکان ہے-

ملک کے کئی علاقوں میں 100 سے 130 ملی میٹر تک بارش بھی متوقع-

تمام شمالی پنجاب ، وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب ، خیبر پختون خواہ، مشرقی بلوچستان، کشمیر اسلام آباد پنڈی شمالی’ مشرقی اور جنوبی سندھ میں زبردست بارشوں کی امید روشن –

اس دوران جنوب مشرقی مشرقی پنجاب شمال مشرقی پنجاب کشمیر اور جنوبی سندھ اور شمالی کے پی کے میں چند مقامات پر شدید ترین بارش کا بھی امکان موجود-

اربن فلڈنگ ندی نالوں میں طغیانی موسلادھار بارش تیز ہوائیں شدید گرج چمک بھی ہمراہ ہو گی- بجلی گرنے کا خطرہ موجود ہو گا-

کراچی بھی موسلادھار بارش متوقع ہے-اور اس بار کراچی میں بارش کا امکان بھی 80 فیصد سے زائد یے- تھر میں بھی شدید بارش متوقع-

گجرانوالہ سیالکوٹ ناروال جہلم چکوال اسلام آباد پنڈی اٹک میانوالی بھکر خوشاب سرگودھا گجرات حافظ آباد لاہور شیخوپورہ کشمیر اچھی بارش متوقع

فیصل آباد ، بہاولنگر، بہاولپور، ساہیوال ، اوکاڑہ، قصور میں اچھی بارش ممکن-

ملتان، ڈی جی خان ، مظفر گڑھ، جھنگ ، لیہ ، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، راجن پور اور رحیم یار خان مین بھی بارشون کا امکان روشن –

پشاور مردان کوہاٹ کرک ٹانک چیراٹ ڈیرہ اسمائیل خان بنون لکی۔مروت مانسہرہ نوشہرہ دیر ایبٹ آباد صوابی خیبر پارہ چنار بشام سوات کالام مینگورہ ہری پور اور دیگر علاقوں میں بارش ممکن –

سکھر لاڑکانہ نواب شاہ دادو مورو حیدر آباد ٹنڈو آدم ٹنڈو اللہ یار سرکنڈ سانگھڑ پڈایڈین جیکب آباد گوٹکی خیر پور میرس میں بارش کا امکان موجود –

مٹھی چھاچڑو اسلام کوٹ میر پور خاص نگر پارکر بدین ٹھٹہ کراچی موسلادھار طوفانی بارشوں کا امکان موجود-

لورائ ژوب قلعہ سیف اللہ۔زیارت ڈیرہ بگٹی جفر آباد نصیر آباد بارکھان سبی سوی خصدار بارش کا امکان موجود-