موسم کی متوقع صورت حال

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp

منگل سے ہفتے کے دوران کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کا سب سے طاقتور سلسلہ شروع ہونے کو ہے۔ملک میں مون سون بارشوں کا انتہائی طاقتور سلسلہ منگل کے روز شروع ہوگا جو ہفتے تک جاری رہے گا۔اس سلسلے کی شدت جمعرات اور جمعے کے روز عروج پر ہوگی۔
منگل سے ہفتے کے دوران کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

پنجاب
پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا جو ہفتے تک جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔وسطی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
اس دوران سرگودھا، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور چکوال میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ان علاقوں میں 200 سے 300 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔
وسطی پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں بھکر، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کی رات سے جمعہ کو ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، لودھراں، رحیم یار خان، راجن پور میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں بدھ سے ہفتہ تک کہیں کہیں بادل اور بارش سے موسم خوشگوار رہے گا، مگر جمعہ کو زیادہ تر علاقوں میں بارش ہوگی، درجہ حرارت کم ھوگا.
خیبرپختونخوا
ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
بنوں، کوہاٹ، پشاور، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں 200 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ممکن ہے۔
کشمیر
بھمبر، میرپور اور کوٹلی میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
نیلم، مظفرآباد، بٹیاں، باغ، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
بلوچستان
زوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، ہرنائی، زیارت، مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجگور، تربت، کیچ، گوادر میں بھی بارش کی توقع۔
سندھ
تھرپارکر میں اس دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔عمر کوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور بدین میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادلوں سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
واللہ اعلم
بے شک اللہ کی ذات بہتر علم والی ہے۔