پاکستان میں مئی کے مہینےمیں موسمی حالات

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp

بلوچستان

منگل کی شام سے جمعرات کے دوران وادئ کوئٹہ ، ژوب ، لورا لائی، ،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی اور مکران ، خضدار ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ،ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز آندھی اور ژالہ باری کے امکانات ہیں .

خیبرپختونخوا ن

12 مئی سے 17 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز آندھیوں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان ، سوات، مینگورہ، کالام ،ایبٹ آباد، گلیات ، مانسہرہ، بالاکوٹ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان کو متاثر کریں گے اور بعض میدانی علاقوں میں 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھیاں آ سکتی ہیں اور چند مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا ۔

پنجاب

آج رات سے 17 مئی کے دوران صوبہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں/ژالہ باری کا امکان ہے

ملکہ کوہسار مری ، راولپنڈی اسلام آباد، اٹک ، ٹیکسلا ، واہ کینٹ ، تلہ گنگ، چکوال، کلر کہار ، جہلم ، کھیوڑہ ،منڈی بہاوالدین، گجرات، کھاریاں، سیالکوٹ، نارووال ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی ، بھکر، لیہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ساہیوال، چیچہ وطنی ، میاں چنوں ،ملتان، خانیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل، کمالیہ ، شورکوٹ ،جھنگ ، اٹھارہ ہزاری، نورپور تھل ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، علی پور، جام پور ، راجن پور ، روجہان مزاری، صادق آباد ، رحیم یار خان ، احمد پور شرقیہ ، اوچ شریف ، ظاہر پیر میں گرج چمک / تیز آندھیوں کے ساتھ بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے

سندھ

اگلے 3 روز کے دوران کشمور ، شکار پور ، سکھر ، جیکب آباد ،جوہی، جامشورو، قاضی احمد، سکرنڈ ، نوابشاہ ، دادو ، کیرتھر نوری آباد ، جامشورو میں کہیں کہیں گرج چمک کے شدید طوفان بن سکتے ہیں جنکے باعث بارش ، ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا اسکے علاوہ کراچی، حیدرآباد میں مطلع ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر بوندا باندی ، ہلکی بارش اور گرد الود جھکڑ چلنے سے درجہ حرارت میں معمول سے 5 سینٹی گریڈ تک کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر

12 مئی سے 17 مئی کے دوران آزاد و مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں / ژالہ باری کا امکان۔
راولاکوٹ ، باغ ، برارکوٹ ، مظفر آباد میں گرج چمک کے شدید طوفان بن سکتے ہیں اور شدید ژالہ بارئ متوقع ہے۔

دوران طوفان آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آئیں گے لہذا غیر ضروری طور پر کھلے آسمان کے نیچے جانے سے گریز کریں۔
اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور گرج چمک کے شدید طوفان کسی بھی جگہ تشکیل پا سکتے ہیں۔
تیز آندھیوں، ژالہ باری سے فصلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، کسان بھائیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے کہ موسم کے مطابق اپنی فصلات کی کٹائی کریں اور محفوظ مقام پر ذخیرہ کریں۔