سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں 2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp

پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے جس کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے ،2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔

جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا،8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع ،2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ۔پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی ہوی.

پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا 2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔

پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی ،پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔

واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 2019 ہمارا ٹرن ارائونڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی ،جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں (2017-2018) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھے۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ قلیل مدت میں تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ،ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ کیا جن کی مکمل سپورٹ پی آئی اے کو حاصل رہی ۔

انہوںنے کہاکہ 2020 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی ہے۔۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ بہت محنت کرنا ہوگی اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔

وزیرہوبازی غلام سرور خان کی جانب سے حوصلہ افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد دی گئی حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا.