گھریلو ملازمین، اور دیگر افراد کا کریمنل ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور میں “پہچان” ایپ متعارف

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp

پنجاب پولیس نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے “پہچان” کے نام سے موبائل ایل لانچ کر دی جس پر گھریلو ملازمین کیلئے آنے والے افراد کا پولیس ریکارڈ چیک کیا جا سکے گا۔

لاہور میں گھریلو ملازمین کی مدد سے گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر پنجاب پولیس نے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی سربراہی میں یہ احسن اقدام اٹھایا۔

ذوالفقار حمید نے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ ایپ کو ابتدائی طور پر ابھی لاہور میں شروع کیا جار ہا ہے بعد میں اس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں وسیع کر دیا جائے گا۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق پہچان ایپ پلے سٹور پر بآسانی دستیاب، شہریوں کے لئے رجسٹریشن انتہائی آسان ہوگی، پائلٹ ویژن کے تحت ”پہچان ایپ“ کو ابتدائی مرحلے میں لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے، ” پہچان ایپ “ جس میں کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں گے۔

ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ کی ایف آئی آر چیک کی جا سکے گا، ریکارڈموجود ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ریکارڈ زیادہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کے دفتر سے رجو ع کیا جاسکے گا۔ ” پہچان ایپ “ میں ریکارڈ میں صرف شناختی کارڈ نمبر سے سرچ کیا جا سکے گا،

ذوالفقار حمید نے مزید بتایا کہ ایپ کے ذریعے پراپرٹی ڈیلنگ،میرج بیورو،ملازم رکھنے اور لین دین جیسے معاملات میں مدد مل سکے گی.